ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سہارنپور تشدد:سنجیو بالیان نے یوگی سرکارکی ناکامی کاٹھیکرا بی ایس پی کے سر پھوڑنے کی کوشش کی

سہارنپور تشدد:سنجیو بالیان نے یوگی سرکارکی ناکامی کاٹھیکرا بی ایس پی کے سر پھوڑنے کی کوشش کی

Wed, 31 May 2017 11:17:14    S.O. News Service

بریلی،30؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوپی کے لاء اینڈآرڈرپربری طرح گھری یوگی سرکارکومرکزی وزیر سنجیو بالیان نے بچانے کی کوشش کی ہے اور الزام لگایا کہ سہارنپور میں نسلی تشدد بی ایس پی کے دوسابق ممبران اسمبلی نے کرایا ہے۔بالیان نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مظفرنگر فسادات ایس پی حکومت کے وزیر اعظم خاں کی دین تھے۔سہارنپور نسلی تشدد بی ایس پی کے دو سابق ممبران اسمبلی نے کرائے ہیں۔بی ایس پی کے دو سابق ممبران اسمبلی نے مغربی اتر پردیش کو نسلی اور فرقہ وارانہ تصادم کی راہ پر دھکیل دیاہے۔آبی وسائل کے مرکزی وزیرمملکت بالیان نے کہاکہ فسادات کی تحقیقات انتہائی سطح پر چل رہی ہے۔بہت سے لوگ نامزد کئے جا چکے ہیں۔قصورواروں کو جیل جانا ہوگا۔گنگا صفائی مہم پرانہوں نے بتایا کہ گنگا کے کنارے صاف کرنے والے پلانٹ لگانے کا منصوبہ تیار ہے۔پانچ سو سے زیادہ فیکٹریوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جنہوں نے دریاکو گندا کیا ہے۔


Share: